PQAMCL سپانسرز

پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ

پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ(PQFTL)پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی خالص فیملی تکافل کمپنی ہے۔ یہ ایک ترقی پسند اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ شریعت کے مطابق ادارہ ہے، جو 2007 سے افراد اور اداروں کو اُن کی ضروریات کے مطابق جدید اور جامع تکافل حل فراہم کر رہا ہے۔ PQFTLملک کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی فیملی تکافل کمپنی کے طور پر اپنی شناخت قائم کر چکی ہے۔

2006 میں اس کمپنی کا قیام عمل میں آیا اور 2007 میں اپنے آپریشنز کا آغاز کیا۔ یہ کمپنی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(SECP)کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اور اسی کے زیرِ نگرانی کام کر رہی ہے۔ ایک آزاد شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے زیرِ اہتمام کمپنی کی تمام مصنوعات اور سرگرمیوں میں شریعت کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جاتاہے، جس کی سربراہی مفتی محمد حسان کلیم فرما رہے ہیں۔گروپ کے شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے بانی چیئرمین مفتی محمد تقی عثمانی تھے، جنہوں نے 2019 میں مفتی محمد حسان کلیم کو اپنا جانشین مقرر کیا۔

PQFTLکوVISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA)دونوں کی جانب سے’’A++ ‘‘مستحکم آؤٹ لک کی درجہ بندی حاصل ہے۔

یہ ادارہ اس وقت ملک بھر میں 2,000 سے زائد کارپوریٹ کلائنٹس اور 10 لاکھ سے زیادہ انفرادی تکافل ممبران کو ان کی ضروریات کے مطابق مالی تحفظ کے جدید حل فراہم کر رہا ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کے کاروباری شعبوں میں انفرادی فیملی تکافل، بنکاتکافل، گروپ فیملی اور گروپ ہیلتھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، پاکستان بھر میں 300 سے زائد معروف ہسپتالوں کا پینل قائم ہے تاکہ تکافل ممبران کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

PQFTLکو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ممتاز اعزازات سے نوازا جا چکا ہے، جن میں2020میں FPCCIکی جانب سے’’بہترین تکافل کمپنی ‘‘،2018 میں کراچی میں منعقدہFPPCI Awardsمیں’’برانڈ آف دا ایئر ‘‘،2017میں IFN Awards کے تحت’’بہترین تکافل آپریٹر ‘‘،2016میں لندن میں منعقدہ’’دسویں بین الاقوامی تکافل سمٹ ‘‘میں’’پاکستان کے بہترین تکافل آپریٹر ‘‘،اور 2015 میں اسلام آباد میں منعقدہ RTC Islamic Banking & Finance Awards میں’’ پاکستان کی بہترین تکافل کمپنی ‘‘کے ایوارڈ اور اعزازت شامل ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: www.pakqatar.com.pk

 

پاک قطر انویسٹمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ

پاک قطر انویسٹمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ(PQIL)پاک قطر گروپ کے اہم اسپانسرز میں سے ایک ہے۔ یہ کمپنی 2016 میں قائم کی گئی اور اس وقت پرائیویٹ ایکویٹیز میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، جبکہ اس کا مقصد مستقبل میں اپنی سرگرمیوں کو شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کے مواقع میں مزید وسعت دینا ہے۔

PQIL اپنے کلائنٹس کو آزادانہ تجزیے اور منفرد سرمایہ کاری کی مشاورت فراہم کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ کمپنی کا مقصد انفرادی اور کارپوریٹ سرمایہ کاروں کو ایک غیر جانبدار نقطۂ نظر، ان کی ضروریات کے مطابق مالی منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کے جدید حل فراہم کرنا ہے۔

PQILکی سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی اس طرح ترتیب دی گئی ہے کہ وہ سرمایہ کاری کے مواقع میں زیادہ سے زیادہ قدر پیدا کرے اور سرمایہ کاروں کے لیے منافع میں اضافہ ممکن بنائے۔ کمپنی مسلسل ایسے مواقع تلاش کرتی ہے جو محدود اور قابو میں رہنے والے خطرات کے ساتھ اپنے اسٹیک ہولڈرز کو بہترین منافع کے زیادہ امکانات فراہم کریں۔

PQIL اپنے سرمایہ کاروں کو خلوص، شفافیت اور اعتماد پر مبنی ایسی خدمات فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے جن پر وہ ہمیشہ بھروسا کر سکیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: www.pqinvest.com.pk

Whatsapp

سمجھ نہیں آ رہا کہ سرمایہ کاری کہا کریں؟ ہماری چیٹ کے ذریعے مدد حاصل کریں-

This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.