پاک قطر گروپ

پاک قطر گروپ (PQG)

پاک قطر گروپ پاکستان کا صفِ اوّل کا اسلامی مالیاتی ادارہ ہے جو ملک میں شرعی اصولوں کے مطابق مالیاتی خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ یہ گروپ اسلامی مالیات کے اصولوں پر مبنی مختلف  اور جامع حل پیش کرتا ہے۔عمدگی، دیانت اور صارفین کے اطمینان کے عزم کے ساتھ، پاک قطر گروپ میں معتبر ادارے شامل ہیں جیسے پاک قطر انویسٹمنٹس لمیٹڈ(PQIL)، پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ(PQFTL)، پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ(PQAMCL)اور پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ(PQGTL)۔اسلامی اقدار اور جدید مالیاتی طریقوں کے امتزاج کے ذریعے، پاک قطر گروپ نے پاکستان کی اسلامی مالیاتی صنعت میں کامیابی اور اعتماد کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ ایک قابلِ اعتماد مالیاتی شراکت دار کے طور پر، پاک قطر گروپ افراد اور اداروں کو اعتماد، دیانت اور شرعی اصولوں کے ساتھ اپنے مالی اہداف حاصل کرنے میں بااختیار بناتا ہے، تاکہ وہ پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہیں۔

پاک قطر انویسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ (PQIL)

پاک قطر گروپ کے اہم اسپانسرز میں سے ایک، پاک قطر انویسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ،2016میں قائم کیا گیا۔ یہ اسلامی مالیاتی میدان میں صفِ اوّل  کے اداروں میں سے ایک ہے ۔ اس کا وژن ایک ایسی منفرداسلامی سرمایہ کاری اورایڈوائزری کمپنی کے طور پر ابھرنا ہے  جو اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے یکساں منصفانہ  مواقع کے فروغ کے لیے کوشاں ہو۔PQILآزادانہ پراجیکٹ  فزیبلٹی رپورٹس، جامع مالیاتی تجزیے اور خصوصی سرمایہ کاری مشورے فراہم کرنے میں مہارت رکھتا ہے، اور پاک قطر گروپ کی مجموعی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز ہے۔

پاک قطر انویسٹمنٹس (PQIL)کا مشن ہے کہ اسلامی سرمایہ کاری کے میدان میں ایک نیا معیار قائم کیا جائے۔ اسے یقینی بنانے کے لیے ادارہ ایک تجربہ کار اور ماہر مالیاتی ٹیم کے ساتھ کام کرتا ہے، جو مقامی و عالمی مالیاتی منظرنامے کی گہری سمجھ رکھتی ہے۔ یہ ماہرین، افراد اور اداروں کو ایسے سرمایہ کاری فیصلے کرنے میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں جو ان کے مالی اہداف اور اسلامی اصولوں دونوں سے ہم آہنگ ہوں۔PQILکی سرمایہ کاری حکمتِ عملی گہرے تحقیقاتی عمل، مارکیٹ کے تجزیے اور محتاط رسک مینجمنٹ پر مبنی ہے۔ اس کا مقصد مارکیٹ میں موجود مواقع کو بہتر طور پر سمجھ کر ان میں پوشیدہ قدر کو دریافت کرنا ہے، تاکہ صارفین  کو ان کی سرمایہ کاری پر بہترین منافع حاصل ہو۔PQILہمیشہ ایسے مواقع کی تلاش میں رہتا ہے جو اس کے سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کو زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کریں۔

اپنی میرٹ پر مبنی پالیسی، پیشہ ورانہ دیانت،صارفین کے اطمینان اور شرعی اصولوں کی سخت پاسداری کے باعث، پاک قطر انویسٹمنٹس نے پاکستان میں ایک قابلِ اعتماد اور مضبوط ساکھ قائم کی ہے۔اسلامی مالیات کے بنیادی اصولوں کو جدید مالیاتی حل کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے، پاک قطر انویسٹمنٹس (PQIL) سرمایہ کاری کی دنیا میں نئے معیار قائم کر رہا ہے۔ ادارے کی توجہ ہمیشہ طویل مدتی قدر، شفافیت اور پائیدار ترقی پر مرکوز رہتی ہے، تاکہ اس کے اسٹیک ہولڈرز اعتماد، دیانت اور یقین کے ساتھ اپنے مالی اہداف حاصل کر سکیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: www.pqinvest.com.pk

پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ (PQFTL)

زندگی غیر یقینی حالات سے بھری ہوئی  ہے، مگر اپنے خاندان کا تحفظ یقینی ہونا چاہیے۔پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ(PQFTL)پاکستان میں فیملی تکافل کا پہلا اور رہنما ادارہ ہے، جسےVISکی جانب سے’’AA‘‘اورPACRAکی جانب سے’’AM2‘‘کی ریٹنگ حاصل ہے جو ہماری مالی مضبوطی اور استحکام کی علامت ہے۔PQFTL اپنی نوعیت کا ایک جامع اسلامی مالیاتی حل پیش کرتا ہے، جس میں انفرادی اور کارپوریٹ تکافل پلانز کے ساتھ سرمایہ کاری کے جدید پروگرام شامل ہیں، جیسے ماہانہ بچت پلان، فلیکسی تکافل پلان، ایجوکیشن تکافل، پرائیورٹی تکافل اور وولنٹری پنشن اسکیم مع انیوٹی پلان۔چاہے آپ اپنے خاندان کے مالی تحفظ یا اپنے کاروبار کے مستقبل کی فکر میں ہوں ، پاک قطر فیملی تکافل آپ کو آج اور آنے والے کل کے لیے اعتماد اور سکون فراہم کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: www.pakqatar.com.pk

پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ (PQGTL)

پاک قطر جنرل تکافل آپ کے اثاثہ جات کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔ جب آپ کے راستے میں مشکلات آئیں تو ہم صرف ایک حفاظتی حصار نہیں بلکہ ایک مضبوط سہارا بھی ہیں۔پاک قطر جنرل تکافل (PQGTL) پاکستان کا ایک معروف جنرل تکافل ادارہ ہے، جسے PACRA کی جانب سے’’A+‘‘اور VIS کی جانب سے’’A‘‘ریٹنگ (مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ) حاصل ہے۔

2007 میں آغاز کرنے والا یہ ادارہ تکافل کے اصولوں تعاون، یکجہتی، اور اجتماعی ذمہ داری کی حقیقی روح کو اجاگر کرتا ہے۔PQGTLاپنے کارپوریٹ اور انفرادی دونوں طرح کےصارفین کے لیے’’نان لائف‘‘تکافل پراڈکٹس پیش کرتا ہے، جو شرعی اصولوں کے مطابق جدید اور جامع تحفظ فراہم کرتی ہیں۔یہ ادارہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)کے تحت رجسٹرڈ اور باقاعدہ نگرانی میں ہے، جو شفافیت اور بھروسے کی ضمانت ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: www.pqgtl.com.pk



Whatsapp

سمجھ نہیں آ رہا کہ سرمایہ کاری کہا کریں؟ ہماری چیٹ کے ذریعے مدد حاصل کریں-

This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.