میوچل فنڈ ایک سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے جو بہت سے سرمایہ کاروں سے رقم اکٹھا کرتا ہے اور جمع شدہ سرمائے کو مختلف سرمایہ کاری کے ذرائع میں لگاتا ہے۔ فنڈ کا انتظام خود تجربہ کار پیشہ ور افراد کرتے ہیں، جو مستقل بنیادوں پر فنڈ کی کارکردگی کی نگرانی اور اسی کے مطابق اسے منظم کرتے ہیں۔
یہ ایک انتہائی باضابطہ مالیاتی ادارہ ہے جو مختلف میوچل فنڈز کو تشکیل دیتا ہے اور ان کا انتظام کرتا ہے۔
یہ وہ فیس ہے جو ایسٹ مینجمنٹ کمپنی (AMC) فنڈ کو منظم کرنے کے عوض وصول کرتی ہے۔ یہ فیس عام طور پر سالانہ بنیادوں پر درج کی جاتی ہے اور اسے زیر انتظام خالص اثاثوں (Net Assets Under Management) کے ایک فیصد کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔
’’ایس ای سی پی (SECP) کے مطابق، اوپن اینڈڈ کولیکٹو انویسٹمنٹ اسکیمز (CIS) کی درجہ بندی سرمایہ کاری کے پیرامیٹرز کی بنیاد پر کی جاتی ہے، جس میں پیشگی متعین خطرےکے ساتھ اہل اثاثہ جات کی کلاسز شامل ہیں۔ یہ درجہ بندی سرمایہ کاروں کو باخبر فیصلہ کرنے کے قابل بنانے اور مختلف اوپن اینڈڈ سی آئی ایس کی کارکردگی کا موازنہ کرنے کے لیے میوچل فنڈ انڈسٹری میں یکسانیت لانے کے لیے ضروری ہے۔ اس سلسلے میں سی آئی ایس کو مندرجہ ذیل اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:
• ایکوئٹی اسکیم (Equity Scheme)
• بیلنسڈ اسکیم (Balanced Scheme)
• اثاثہ جات مختص اسکیم (Asset Allocation Scheme)
• فنڈ آف فنڈ اسکیم (Fund of Fund Scheme)
• شرعی طور پر مطابقت پذیر اسکیم (Shariah Compliant Scheme)
• کیپٹل پروٹیکٹڈ اسکیم (Capital Protected Scheme)
• انڈیکس ٹریکر اسکیم (Index Tracker Scheme)
• منی مارکیٹ اسکیم (Money Market Scheme)
• انکم اسکیم (Income Scheme)
ایگریسو فکسڈ انکم اسکیم (Aggressive Fixed Income Scheme)”
اوپن اینڈڈ فنڈز مطالبے پر مسلسل نئے یونٹس بناتے ہیں یا جاری کردہ یونٹس کو واپس لے لیتے (Redeem) ہیں۔ یونٹ ہولڈرز صرف اے ایم سی سے رابطہ کر کے مسلسل رائج خالص اثاثہ جاتی قدر (Net Asset Value – NAV) پر فنڈ کے یونٹس خرید سکتے ہیں یا واپس لے سکتے ہیں۔
کلوز اینڈڈ فنڈز کے پاس باہر موجود حصص کی ایک مقررہ تعداد ہوتی ہے اور جب سرمایہ کار فروخت کرنا چاہتے ہیں تو وہ یونٹس کو واپس نہیں لیتے؛ اس کے بجائے، حصص ثانوی منڈیوں (اسٹاک مارکیٹس) میں تجارت کرتے ہیں۔ اس کی مارکیٹ قیمت طلب اور رسد (Demand and Supply) سے متعین ہوتی ہے اور اس کا براہ راست تعلق اس کی خالص اثاثہ جاتی قدر (NAV) سے نہیں ہوتا۔ کلوز اینڈڈ میوچل فنڈ کے یونٹس خریدنے یا فروخت کرنے کے لیے، سرمایہ کار کو اے ایم سی سے نہیں بلکہ بروکر سے رابطہ کرنا ہوگا۔
ایسٹ مینجمنٹ کمپنی فنڈ کی طرف سے بہت سے سرمایہ کاروں سے رقم اکٹھا کرتی ہے اور اسے مختلف سرمایہ کاری کے ذرائع جیسے حصص (Shares)، بانڈز وغیرہ میں لگاتی ہے۔ اس فنڈ کا انتظام سرمایہ کاری کے پیشہ ور افراد کرتے ہیں جو مارکیٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور فنڈ کی طرف سے درست سرمایہ کاری کے فیصلے لے کر فنڈ کے سرمایہ کاری کے مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کو ان کی سرمایہ کاری کی رقم کے مطابق میوچل فنڈ کے یونٹس ملتے ہیں اور سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا منافع ان کے یونٹس کی قیمت میں ظاہر ہوتا ہے۔
میوچل فنڈ میں سرمایہ کاری کے چند بڑے فوائد یہ ہیں:
• تنویع (Diversification)
• پیشہ ورانہ انتظام (Professional management)
• لیکویڈیٹی (Liquidity)
• سہولت (Affordability)
• ٹیکس فوائد (Tax benefits)
• آسانی (Convenience)
• منافع کی صلاحیت (Return Potential)
• شفافیت (Transparency)
• لچک (Flexibility)
• اسکیموں کا انتخاب (Choice of Schemes)
اچھی طرح سے منظم (Well regulated)
"میوچل فنڈز کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کی طرف سے قریب سے منظم کیا جاتا ہے۔ ایس ای سی پی کا بنیادی مقصد کیپٹل مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ ہر میوچل فنڈ ایس ای سی پی کے ریگولیٹری دائرہ کار میں آتا ہے۔
ایس ای سی پی نے میوچل فنڈز کے محتاط کام کو یقینی بنانے کے لیے سرمایہ کاری کے مفصل رہنما اصول فراہم کیے ہیں اور اے ایم سیز سے مکمل رپورٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ طے کرتا ہے کہ سرمایہ کاروں کی رقم کو کیسے لگایا جانا چاہیے اور ان سرمایہ کاریوں کی مستقل بنیادوں پر قدر کیسے لگائی جائے گی۔
میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان (MUFAP)، جو میوچل فنڈز کی ایک تجارتی باڈی ہے، پیشہ ورانہ اخلاقیات کو یقینی بنانے کے لیے صنعت میں تعمیل اور بہترین طریقوں کے رہنما اصول وضع کرنے میں بھی شامل ہے۔”
Whatsapp
سمجھ نہیں آ رہا کہ سرمایہ کاری کہا کریں؟ ہماری چیٹ کے ذریعے مدد حاصل کریں-