میوچل فنڈز کو اکثر ’’پول انوسٹمنٹ‘‘ کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ جب کوئی سرمایہ کار میوچل فنڈ کے یونٹس خریدتا ہے تو اس کی رقم ان دوسرے سرمایہ کاروں کےpq ساتھ جمع ہو جاتی ہے جن کے مقاصد ملتے جلتے ہوں۔ ایک پیشہ ور فنڈ منیجر اس رقم کو شیئرز، صکوک (اسلامی بانڈ)، یا منی مارکیٹ انسٹرومنٹس خریدنے کے لیے استعمال کرتا ہے جو فنڈ کے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو تشکیل دیتے ہیں۔
میوچل فنڈز کا تعارف اور ساخت
’’میوچل فنڈ ایک سنگل سرمایہ کاری پورٹ فولیو ہے، جہاں سرمایہ کار اپنا پیسہ ایکایسٹ مینجمنٹ کمپنی(AMC) کے پاس رکھتے ہیں تاکہ اسے اس کے متعدد سرمایہ کاروں کی طرف سے منظم کیا جا سکے۔ یہ ہر سرمایہ کار کو پیشہ ورانہ طور پر منظم فنڈز کے پول تک رسائی کی اجازت دیتا ہے۔
فنڈ منیجر فنڈ کے سرمائے کو منافع بخش ذرائع میں لگاتا ہے اور فنڈ کے سرمایہ کاروں کے لیے منافع کمانے کی کوشش کرتا ہے۔ ان سرمایہ کاریوں سے حاصل ہونے والی آمدنی اور سرمائے کی قدر میں اضافہ، اس کے یونٹ ہولڈرز کے درمیان ان کے پاس موجود یونٹوں کی تعداد کے تناسب سے تقسیم کیا جاتا ہے۔
میوچل فنڈز تمام سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچاتے ہیں، انہیں اپنے مالی وسائل کو متنوع بنانے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کے فوائد حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اگر آپ میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرنے کا طریقہ اور میوچل فنڈز کے فوائد جاننا چاہتے ہیں، تو بلا جھجک ہم سے رابطہ کریں، ہمیں آپ کی مدد کر کے خوشی ہو گی۔
میوچل فنڈز کی اقسام
میوچل فنڈ اسکیموں کو ان کی ساخت اور ان کے سرمایہ کاری کے مقاصد کی بنیاد پر تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
اوپن اینڈڈ فنڈز (Open-ended Funds): یہ وہ میوچل فنڈز ہیں جو مطالبے پر مسلسل نئے یونٹ بناتے ہیں یا جاری کردہ یونٹوں کو خرید کر واپس لے لیتےہیں۔ انہیں یونٹ ٹرسٹ بھی کہا جاتا ہے۔ یونٹ ہولڈرز فنڈ کے یونٹس خریدتے ہیں یا انہیں مسلسل رائج خالص اثاثہ جاتی قدر (NAV) پر واپس لے سکتے ہیں۔ یہ یونٹس انتظامی کمپنی کے ذریعے خریدے اور واپس لیے جا سکتے ہیں، جو روزانہ پیشکش (Offer) اور واپسی (Redemption) کی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے۔
کلوز اینڈڈ فنڈز (Close-ended Funds): ان فنڈز کے پاس پبلک لمیٹڈ کمپنی کی طرح حصص کی ایک مقررہ تعداد ہوتی ہے اور انہیں ایک عوامی پیشکش (Public Offer) کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے۔ ایک بار جاری ہونے کے بعد، انہیں اسٹاک مارکیٹ۔ سیکنڈری مارکیٹ (Secondary Market – Stock Exchange) میں مارکیٹ ریٹ پر خریدا اور فروخت کیا جا سکتا ہے۔ مارکیٹ ریٹ کا اعلان روزانہ اسٹاک ایکسچینج کی طرف سے کیا جاتا ہے۔
میوچل فنڈز کی ساخت (Structure of Mutual Funds)
میوچل فنڈز ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں (AMCs) کے ذریعے چلائے جاتے ہیں، جو کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت رجسٹرڈ پبلک لمیٹڈ کمپنی کی شکل میں موجود ہوتی ہیں۔ اے ایم سی ٹرسٹ ڈیڈ کے قیام کے ذریعے نئے فنڈز کا آغاز کرتی ہے، جو ایسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ٹرسٹی کے درمیان، نان بینکنگ فنانس کمپنیز (قیام اور ضابطہ) قواعد 2003 (’’قواعد‘‘) کے تحت ایس ای سی پی (SECP) کی مناسب منظوری سے، داخل ہوتا ہے۔
ٹرسٹی فنڈ کے اثاثوں کی حفاظت کے فرائض سرانجام دیتا ہے۔ ٹرسٹی اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ فنڈ منیجر میوچل فنڈ کی متعین سرمایہ کاری پالیسی کے اندر رہ کر سرمایہ کاری کے فیصلے کرے۔ پاکستانی قانون کے تحت ایس ای سی پی سے منظور شدہ بینکوں اور سینٹرل ڈیپازٹری کمپنیاں ٹرسٹی کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔
اس وقت سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان (CDC) صنعت کے زیادہ تر فنڈز کے ٹرسٹی کے طور پر کام کر رہی ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) میوچل فنڈ انڈسٹری کا ریگولیٹر (نگران) ہے۔ ایس ای سی پی ان رپورٹس کے ذریعے میوچل فنڈز کی مسلسل نگرانی بھی کرتی ہے جو میوچل فنڈز کو باقاعدگی سے ایس ای سی پی کے پاس فائل کرنا ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ، ایس ای سی پی اے ایم سیز کے آن سائٹ اور آف سائٹ معائنے بھی کرتی ہے۔
ایس ای سی پی (SECP)، جو کہ ریگولیٹر ہے، نے میوچل فنڈز کی اسکیموں کو درج ذیل زمروں میں تقسیم کیا ہے:
ایکویٹی اسکیم (Equity Scheme): ایکویٹی اسکیم یا ایکویٹی فنڈ وہ فنڈ ہے جوشیئرز (Equities) میں سرمایہ کاری کرتا ہے جنہیں عام طور پر ’’اسٹاکس‘‘ کہا جاتا ہے۔ ایکویٹی فنڈ کا مقصد طویل مدتی بنیادوں پر سرمائے میں اضافہ (Capital Appreciation) ہے، اگرچہ ڈیویڈنڈ اور حاصل شدہ منافع بھی آمدنی کے ذرائع ہیں۔
متوازن اسکیم (Balanced Scheme): یہ فنڈز سرمایہ کاروں کو ایک ایسا میوچل فنڈ فراہم کرتے ہیں جو اسٹاکس اور دیون کے ذرائع (Debt Instruments) دونوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ اس تنوع (Diversification) کا مقصد سرمایہ کاروں کو اسٹاکس میں سرمایہ کاری کے ذریعے ’’ترقی‘‘ اور دیون کےذرائع میں سرمایہ کاری کے ذریعے’’آمدنی‘‘ کا ایک توازن فراہم کرنا ہے۔
ایسیٹ ایلوکیشن فنڈ (Asset Allocation Fund): یہ فنڈز اپنے اثاثوں کو کسی بھی وقت کسی بھی قسم کی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں تاکہ مارکیٹ میں دستیاب مختلف اقسام کی سیکیورٹیز اور سرمایہ کاری کے انداز کے درمیان اپنے اثاثوں کو تقسیم کر سکیں۔
فنڈ آف فنڈز اسکیم (Fund of Fund Scheme): فنڈ آف فنڈز وہ فنڈز ہوتے ہیں جو دیگر میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ یہ فنڈز ایکویٹی، بیلنسڈ، فکسڈ انکم اور منی مارکیٹ فنڈز (اوپن اینڈڈ اور کلوز اینڈڈ دونوں) کے متنوع پورٹ فولیو پر مشتمل ہوتے ہیں۔
شریعہ کمپلائنٹ (اسلامک) اسکیم: اسلامی فنڈز وہ فنڈز ہیں جو شرعی اصولوں کے مطابق سیکیورٹیز یعنی شیئرز،صکوک، اجارہ صکوک وغیرہ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جن کی منظوری ان فنڈز کے شریعہ ایڈوائزر نے دی ہو۔ یہ فنڈز بھی انہی زمروں کے تحت پیش کیے جا سکتے ہیں جن میں روایتی فنڈز پیش کیے جاتے ہیں۔
کیپٹل پروٹیکٹڈ اسکیم (Capital Protected Scheme): اس قسم کی اسکیم میں اصل سرمایہ کاری کی واپسی کی ضمانت دی جاتی ہے، ساتھ ہی کسی بھی مزید سرمائے کے اضافے (Capital Gain) کی بھی جو فنڈ کی معاہدہ شدہ مدت کے اختتام پر حاصل ہو سکتا ہے۔ ایسے فنڈز ایک مخصوص مدت کے لیے ہوتے ہیں۔
انڈیکس ٹریکر اسکیم (Index Tracker Scheme): انڈیکس فنڈز مارکیٹ انڈیکس جیسے KSE 100 کی نقل کرنے کے لیے سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ایک انڈیکس فنڈ سیکیورٹیز کی خرید و فروخت اس انداز میں کرتا ہے جو منتخب کردہ انڈیکس کی ساخت کے مطابق ہو۔ فنڈ کی کارکردگی براہِ راست متعلقہ انڈیکس کی کارکردگی پر منحصر ہوتی ہے۔
منی مارکیٹ اسکیم (Money Market Scheme): منی مارکیٹ فنڈز تمام مختلف اقسام کے میوچل فنڈز میں سب سے زیادہ محفوظ اور مستحکم سمجھے جاتے ہیں۔ یہ فنڈز قلیل مدتی دیون کے ذرائع جیسے کہ ٹریژری بلز اور بینک ڈپازٹس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
انکم اسکیم (Income Scheme): یہ فنڈز سرمایہ کاروں کو مستقل بنیادوں پر فکسڈ انکم (مستقل آمدنی) فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ یہ قلیل مدتی اور طویل مدتی دیون کے ذرائع جیسے کہ TFCs، سرکاری سیکیورٹیز / صکوک (مثلاً T-bills / PIBs) یا ترجیحی شیئرز (Preference shares) میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
جارحانہ فکسڈ انکم اسکیم (Aggressive Fixed Income Scheme): ایک جارحانہ انکم فنڈ کا مقصد فکسڈ انکم سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کے ذریعے زیادہ منافع حاصل کرنا ہوتا ہے، جبکہ اس میں درمیانے سے کم معیار کے اثاثوں کا رسک بھی لیا جاتا ہے۔
کوموڈٹی اسکیم (Commodity Scheme): یہ اسکیمیں چھوٹے سرمایہ کاروں کو سونے جیسی اشیاء) میں مشترکہ سرمایہ کاری کے ذریعے قیمتوں میں اضافے سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتی ہیں۔ یہ اپنے اثاثوں کا کم از کم 70 فیصد کموڈٹی فیوچر کنٹریکٹس میں لگاتے ہیں، جن میں نقد تصفیہ (Cash-settled) اور ڈلیوری ایبل کنٹریکٹس دونوں شامل ہیں۔
میوچل فنڈز بچت اور سرمایہ کاری کو سادہ، قابلِ رسائی اور سستا بناتے ہیں۔ میوچل فنڈ کے فوائد درج ذیل ہیں:
قابلِ رسائی (Accessibility): میوچل فنڈ کے یونٹس خریدنا انتہائی آسان ہے۔
نقد پذیری / لیکویڈیٹی (Liquidity): میوچل فنڈ یونٹ ہولڈرز کسی بھی کاروباری دن اپنے یونٹس کو نقد رقم میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ انہیں اپنی سرمایہ کاری کی موجودہ مالیت فوری طور پر مل جاتی ہے۔ سرمایہ کاروں کو (رقم نکالنے کے لیے) خود خریدار تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ فنڈ خود یونٹس واپس خرید (Redeem) لیتا ہے۔
تنوع (Diversification): یونٹ ہولڈرز کی جمع شدہ رقم کو مختلف اقسام کی سیکیورٹیز میں لگا کر میوچل فنڈ اپنے اثاثوں میں تنوع پیدا کرتا ہے۔ ایک متنوع پورٹ فولیو سرمایہ کار کے خطرے (Risk) کو کم کرتا ہے۔ ایک عام سرمایہ کار کے لیے انفرادی طور پر مختلف سیکیورٹیز خرید کر تنوع کی وہ سطح حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے جو میوچل فنڈ میں سرمایہ کاری کے ذریعے باآسانی میسر آتی ہے۔
پیشہ ورانہ انتظام (Professional Management): ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی مارکیٹ میں پیدا ہونے والے تمام مواقع کا جائزہ لیتی ہے، ان کا بغور معائنہ کرتی ہے اور پھر میوچل فنڈ کی رقم کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرتی ہے۔ یہ کام کسی فرد یا ایسی کارپوریٹ کمپنی کے لیے آسان نہیں جس کا بنیادی کام سرمایہ کاری نہ ہو۔
سہولت (Convenience): سرمایہ کار اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف رہتے ہیں اور ان کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ دوسری طرف میوچل فنڈز آپ کی جانب سے کام کرتے ہیں اور لمحہ بہ لمحہ آپ کی سرمایہ کاری کی نگرانی کرتے ہیں۔ اپنے شعبے کے ماہر ہونے کی وجہ سے، وہ بروقت فیصلے کرنے کے لیے بہتر طور پر لیس ہوتے ہیں۔
بہتر منافع کی صلاحیت (Return Potential): سرمایہ کاری کے فیصلے کرنے میں مہارت اور مخصوص وسائل کی دستیابی کی بدولت، میوچل فنڈز درمیانی سے طویل مدت میں زیادہ منافع فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میوچل فنڈز کو تنوع کا فائدہ بھی حاصل ہے جس کا مثبت اثر طویل مدتی منافع پر پڑتا ہے۔
شفافیت (Transparency): میوچل فنڈز کی نگرانی ریگولیٹرز (SECP)، سیٹلمنٹ ہاؤسز (اسٹاک ایکسچینج)، ٹرسٹیز، آڈیٹرز اور ہمارے معاملے میں شریعہ آڈیٹرز بھی کرتے ہیں۔ نگرانی اور آڈٹ کی یہ مختلف سطحیں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھاتی ہیں ،کیونکہ یہ سرمایہ کاری کے پورے عمل کو انتہائی شفاف بناتی ہیں۔ اس کے علاوہ، فنڈ وقتاً فوقتاً مالیاتی گوشوارے (Financial Statements) بھی تیار اور شائع کرتا ہے، جو اس مدت کے دوران فنڈ کی تمام بڑی سرگرمیوں کا گہرا جائزہ فراہم کرتے ہیں۔
لچک (Flexibility): میوچل فنڈز مختلف اضافی خدمات (Value-added services) فراہم کرتے ہیں جو سرمایہ کاروں کے لیے اپنی سرمایہ کاری کے انتظام اور نگرانی کو بہت آسان بنا دیتی ہیں۔ وہ گھر بیٹھے آن لائن ٹرانزیکشنز کے ذریعے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں یا رقم نکال سکتے ہیں۔ میوچل فنڈز میں مقصد پر مبنی منصوبے بھی ہوتے ہیں، جیسے کہ سسٹمیک انوسٹمنٹ پلانز (SIP) اور سیونگز پلانز، جو سرمایہ کاروں کے لیے بچوں کی تعلیم یا شادی جیسے طویل مدتی اہداف حاصل کرنا آسان بناتے ہیں۔
اسکیموں کا انتخاب (Choice of Schemes): میوچل فنڈز آپ کی مختلف ضروریات اور مالی اہداف کے مطابق پروڈکٹ اسکیموں کی ایک وسیع رینج پیش کرتے ہیں۔
مضبوط نگرانی (Well Regulated): تمام میوچل فنڈز ایس ای سی پی (SECP) کے پاس رجسٹرڈ ہوتے ہیں اور وہ سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے وضع کردہ سخت ضوابط کے تحت کام کرتے ہیں۔ میوچل فنڈز کے آپریشنز کی باقاعدگی سے ایس ای سی پی نگرانی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، سرمایہ کاروں کے اثاثوں کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے کے لیے میوچل فنڈز کے اثاثے ٹرسٹی (Trustee) کے پاس رکھے جاتے ہیں۔
Whatsapp
سمجھ نہیں آ رہا کہ سرمایہ کاری کہا کریں؟ ہماری چیٹ کے ذریعے مدد حاصل کریں-