کیوں PQAMCL

پاک قطرایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PQAMCL) پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PQAMCL)جسے پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA) نے مثبت آؤٹ لک کے ساتھ AM2 کی ریٹنگ دی ہے، پاکستان میں ایک ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ایڈوانس ایسٹ مینجمنٹ کمپنی ہے جس کا وژن ’’لوگوں کے طرزِ زندگی کو صحیح سرمایہ کاری کے ذریعے ربا (سود) سے پاک منافع کے ساتھ بہتر بنانا‘‘ہے۔ سرمایہ کاری کے انتظام کی بھرپور مہارت کے ساتھ PQAMCL اپنے قابلِ قدر صارفین کو بہترین سرمایہ کاری کے حل، میوچل فنڈز، اور سرمایہ کاری سے متعلق مشاورتی خدمات پیش کرتی ہے۔ پاک قطرایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PQAMCL) کی بنیاد 2021 میں رکھی گئی تھی اور یہ پاک قطر گروپ (دی گروپ) کا حصہ ہے، جس میں پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ (PQFTL)، پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ (PQGTL)، پاک-قطر انویسٹمنٹ لمیٹڈ (PQIL)، شارق ٹریڈنگ اینڈ مرچنڈائزنگ لمیٹڈ MPQ ڈیولپرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور PQAMCL شامل ہیں۔ یہ گروپ پاکستان میں 2007 سے کام کر رہا ہے اور تکافل کے ذریعے تحفظ اور سرمایہ کاری کے حل فراہم کرنے میں 15 سال سے زیادہ کا بھرپور اور متنوع تجربہ رکھتا ہے۔ PQAMCL سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اور اسی کی نگرانی میں کام کرتی ہے۔ PQAMCL میں تمام مصنوعات اور آپریشنز کو شریعہ کمپلائنٹ بنانے کے لئے کوالیفائیڈ شرعی علماء تصدیق کرتے ہیں۔ سرمایہ کاری میں تجربہ کار پیشہ ور افراد کی ٹیم کے ساتھ، PQAMCL کے ذخیرے میں مصنوعات کی ایک ایسی صف موجود ہے جو افراد اور کیپٹل مارکیٹ کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہترین ہے، اس طرح اعتماد اور دیکھ بھال پر مبنی باہمی فائدہ مند تعلقات کو فروغ دیتی ہے۔
Whatsapp

سمجھ نہیں آ رہا کہ سرمایہ کاری کہا کریں؟ ہماری چیٹ کے ذریعے مدد حاصل کریں-

This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.