شرعی فعل

  • ڈاکٹر محمد زبیر عثمانی

    ڈاکٹر محمد زبیر عثمانی اسلامی بینکاری کے شعبے کے انتہائی تجربہ کار شریعہ اسکالرز میں سے ایک ہیں۔ آپ نے جامعہ دارالعلوم کراچی سے درسِ نظامی اور تخصص فی الافتاء کی تکمیل کی ہے۔آپ نے جامعہ کراچی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز اور اسلامی مالیات میں ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی ڈگری حاصل کی۔

    ڈاکٹر زبیر عثمانی کئی علمی و تحقیقی کتب کے مصنف ہیں، جن میں Accounting & Auditing for the Islamic Financial System، A Comparative Study between Islam and Christianity اور Ijarah (Islamic Leasing) شامل ہیں۔ ان کے متعدد تحقیقی مقالے بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں، جبکہ آپ نے ملکی و غیر ملکی سیمینارز اور کانفرنسز میں تحقیقی موضوعات پر لیکچرز بھی دیے ہیں۔

    آپ 15 سال تک ایم سی بی اسلامک بینکنگ کے شریعہ ایڈوائزر رہے اور متعدد مالیاتی اداروں کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔ آپ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے شریعہ بورڈ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ فی الوقت آپ ایچ بی ایل کے شریعہ بورڈ کے چیئرمین، ایم سی بی عارف حبیب سیونگز اینڈ انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے شریعہ بورڈ کے رکن، اور آدم جی لائف تکافل کے شریعہ ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔


  • مفتی محمد شاکر صدیقی

    مفتی محمد شاکر صدیقی نے جامعہ دارالعلوم کراچی سے حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی نگرانی میں تخصص فی الافتاء کے ساتھ اپنی علمی تحقیق مکمل کی۔ آپ نے جامعہ کراچی سے عربی میں ایم اے کیا اور اب اسی یونیورسٹی میں ایم فل (لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی) کے پروگرام میں داخل ہیں۔

    آپ کو پاک قطر گروپ کے ساتھ 13 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، جہاں آپ شریعہ ٹریننگز، شریعہ کمپلائنس اور آڈٹ کی نگرانی کرتے ہیں۔ آپ نے شریعہ کمپلائنس گائیڈ لائنز کی تیاری و نفاذ میں کلیدی کردار ادا کیا اور مختلف معاہدات و بزنس ڈاکیومنٹس کو شریعت کے مطابق جانچنے کے نظام کو مضبوط بنایا۔ آپ کارپوریٹ سطح پر، بشمول ملٹی نیشنل کمپنیوں کے، تکافل اور اسلامی بینکاری پر ورکشاپس بھی منعقد کرتے ہیں۔آپ کی مہارت کے شعبوں میں اسلامی مالیات، فقہ اسلامی، تکافل، اسلامی رسک مینجمنٹ، شریعہ آڈٹ و کمپلائنس، وقف مینجمنٹ اور اسلامی طرزِ تجارت شامل ہیں۔

    آپ سینچری انشورنس کمپنی لمیٹڈ (ونڈو تکافل آپریشنز) اور پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ (ری تکافل آپریشنز) کے شریعہ ایڈوائزر ہیں۔مزید برآں، آپ کراچی کی مختلف یونیورسٹیوں بشمول آئی بی اے میں وزٹنگ فیکلٹی ممبر ہیں اور FPCCIکی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے’’تکافل و ونڈو تکافل‘‘کے رکن و شریعہ کنسلٹنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔


Whatsapp

سمجھ نہیں آ رہا کہ سرمایہ کاری کہا کریں؟ ہماری چیٹ کے ذریعے مدد حاصل کریں-

This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.