بورڈ آف ڈائریکٹرز

  • محترم سعید گل

    آپ قطر میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین اوریوروٹیک پراجیکٹ ڈیویلپمنٹ برائے آئل اینڈ گیس(ٹریڈنگ و کنسلٹنسی انٹرپرائز) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔محترم سعید گل، پاک قطر گروپ کے کلیدی اسپانسرز اور بانی ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔ اس گروپ میں پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ، پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ، پاک قطر انویسٹمنٹ( پرائیویٹ) لمیٹڈ، شرق ٹریڈنگ اینڈ مرچنڈائزنگ لمیٹڈ اور پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔آپ نے پاک قطر گروپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اسے ایک مضبوط ادارہ بنانے میں قائدانہ اور جدت پر مبنی کردار ادا کیا ہے۔


  • محترم محمد اویس انصاری

    جناب اویس انصاری سوسائٹی آف ایکچوریز،امریکہ کے فیلو ممبر ہیں اور اس وقت جرمنی میںFWU AGکے مینجمنٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔آپ کو لائف انشورنس/تکافل اور انویسٹمنٹ مینجمنٹ کے شعبے میں 22 سال سے زائد بین الاقوامی تجربہ حاصل ہے۔ آپ نے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں ملٹی نیشنل  اداروں، اسٹارٹ اپ کمپنیز، کنسلٹنگ فرمز اور ریگولیٹری اداروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ آپ دو لائف انشورنس کمپنیوں، ایک ٹیکنالوجی فرِم (جو لائف انشورنس سلوشنز میں مہارت رکھتی ہے) اور ایک انویسٹمنٹ مینجمنٹ کمپنی (میونخ) کے بورڈ ممبر ہیں۔ مزید برآں، آپ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں۔


  • محترم سید اسد علی شاہ

    سید اسد علی شاہ ایک ممتاز چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جنہیں پاکستان کے کارپوریٹ اور فنانشل سیکٹر میں 35 سال سے زائد پیشہ ورانہ خدمات کا تجربہ حاصل ہے۔آپ ڈیلوئٹ پاکستان کے کنٹری منیجنگ پارٹنر کے طور پر آٹھ سال تک خدمات انجام دے چکے ہیں، جو دنیا کی سب سے بڑی پروفیشنل سروسز فرمز میں سے ایک ہے۔آپ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان(ICAP)کے صدر، انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کے بورڈ ممبر، اور اقوامِ متحدہ، جنیوا کے UNCTAD-ISAR اکاؤنٹنگ و فنانشل رپورٹنگ ورکنگ گروپ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔


  • محترم محمد کامران سلیم

    جناب کامران سلیم ایک تجربہ کار پروفیشنل ہیں آپ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، کاسٹ اکاؤنٹنٹ اور ایڈووکیٹ ہیں۔ آپ کو مختلف نمایاں کارپوریٹ اداروں میں 25 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔آپ 2006ء میں پاک قطر گروپ کی تشکیل کے آغاز سے ہی اس کے ساتھ وابستہ ہیں اور گروپ کی موجودہ ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔مسٹر کامران پاک الیکٹران لمیٹڈ، کریسنٹ اسٹیل اینڈ الائیڈ پراڈکٹس لمیٹڈ، پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ اور پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ کے بورڈ ممبر ہیں۔

    علاوہ ازیں، وہ FPCCI کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تکافل کے کنوینر اور ICAP انشورنس/تکافل کمیٹی کے رکن (20172019) بھی رہ چکے


  • محترمہ سمیرہ عثمان

    مسز سمیرہ عثمان کو مقامی و بین الاقوامی اداروں میں 10 سال کا متنوع تجربہ حاصل ہے۔ آپ مضبوط تعلیمی پس منظر کی حامل ہیں اور مختلف اداروں میں سینئر منیجریل عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔فی الحال آپ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ، پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ اور پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔


Whatsapp

سمجھ نہیں آ رہا کہ سرمایہ کاری کہا کریں؟ ہماری چیٹ کے ذریعے مدد حاصل کریں-

This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.