پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PQAMCL)کا تعارف
پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ(PQAMCL)، پاکستان کی ایک جدید اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی ہے، جسے پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA)کی جانب سے’’AM2‘‘ریٹنگ کے ساتھ مثبت آؤٹ لک دیا گیا ہے۔کمپنی کا وژن ’’درست سرمایہ کاری اورسود سے پاک نفع کے ذریعے لوگوں کے طرزِ زندگی کو بہتر بنانا ‘‘ ہے۔اپنے وسیع تجربے اور مہارت کے ساتھ، ہم اپنے معزز صارفین کو سرمایہ کاری کے بہترین حل، میوچل فنڈز، اور سرمایہ کاری سے متعلق ایڈوائزری خدمات فراہم کرتے ہیں۔
پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ(PQAMCL)کا قیام 2021 میں عمل میں آیا اور یہ پاک قطر گروپ کا حصہ ہے۔ اس گروپ میں پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ(PQFTL)،پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ(PQGTL)،پاک قطر انویسٹمنٹس لمیٹڈ(PQIL)اور شرق ٹریڈنگ اینڈ مرچنڈائزنگ لمیٹڈ شامل ہیں۔ پاک قطر گروپ 2007 سے پاکستان میں کام کر رہا ہے اور تکافل کے ذریعے مالی تحفظ اور سرمایہ کاری کے حل کا 15 سال سے زائد کا تجربہ رکھتا ہے۔
پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی (PQAMCL) کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اسے پاک قطر انویسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ(PQIL) اور پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ(PQFTL) جیسے معروف اداروں کی سرپرستی اور اشتراک حاصل ہے۔ اسی مضبوط اشتراک کی وجہ سے ہم اپنے آپریشنز میں انٹرنیشنل معیار کی مہارت اور معاونت کو یقینی بناتے ہیں، تاکہ اپنے معزز صارفین کو اعلیٰ درجے کی ایسیٹ مینجمنٹ خدمات پیش کر سکیں۔
PQAMCL، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)کے ساتھ رجسٹرڈ اور اس کی نگرانی میں کام کرتی ہے۔ نیز کمپنی کی تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کو مستند شریعہ اسکالرز کی جانب سےشریعت کے مطابق ہونے کی توثیق حاصل ہے۔
تجربہ کار اور سرمایہ کاری کی ماہرین ٹیم کے ساتھ، PQAMCL ایسی متنوع سرمایہ کاری پراڈکٹس پیش کرتی ہے جو انفرادی سرمایہ کاروں اور کیپیٹل مارکیٹ دونوں کی ضروریات کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔ اعتماد، شفافیت اور دیکھ بھال پر مبنی یہ تعلق ایک باہمی فائدہ مند شراکت داری کی بنیاد قائم کرتا ہے۔
|
قیام اور لائسنس |
قیام: ستمبر2021 – لائسنسنگ :دسمبر 2021 |
|
ہیڈ آفس |
کراچی،پاکستان |
|
آفس کا رجسٹرڈ پتہ |
سوئٹ نمبرجی- 8/9، گراؤنڈ فلور، بزنس آرکیڈ، بلاک 6، پی ای سی ایچ ایس، شاہراہ فیصل، کراچی –75400 |
|
کاروباری نوعیت |
فنڈز مینجمنٹ (میوچل فنڈز) اور سرمایہ کاری ایڈوائزری خدمات برائے پورٹ فولیو مینجمنٹ |
|
اسپانسرز |
پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ(PQFTL) (پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی فیملی تکافل کمپنی) پاک قطر انویسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ (PQIL) (شرق ہولڈنگ کمپنی، LLC، قطر کی زیر ملکیت،پرائیویٹ انویسٹمنٹ کمپنی ) |
|
مینجمنٹ کوالٹی ریٹنگ |
PACRA کی جانب سے AM2 مثبت آؤٹ لک کے ساتھ |
|
آڈیٹر کا نام |
یوسف عادل، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس |
|
لیگل ایڈوائزر |
اے ایچ ایم اینڈ کو(AHM & Co) |
|
کمپنی ریگولیٹر |
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان |
|
کمپنی کی حیثیت |
پبلک غیر لسٹڈ کمپنی |
|
رجسٹریشن نمبر |
183183 |
|
نیشنل ٹیکس نمبر |
4795032 |
ہم سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(SECP)کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور نان بینکنگ فنانس کمپنیز (اسٹیبلشمنٹ اینڈ ریگولیشن) رولز 2003 اور نان بینکنگ فنانس کمپنیز اینڈ نوٹیفائیڈ اینٹیٹیز ریگولیشنز 2008 کے تحت ریگولیٹ کیے جاتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، آپ ریگولیٹر کی ویب سائٹ www.secp.gov.pk ملاحظہ فرمائیں۔
Whatsapp
سمجھ نہیں آ رہا کہ سرمایہ کاری کہا کریں؟ ہماری چیٹ کے ذریعے مدد حاصل کریں-